the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ میں صدر کا انتخاب عوامی ووٹوں کی گنتی کی بجائے ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

پرائمری انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد، نامزد امیدوار نائب صدر کے عہدے کے لیے ایک ساتھی منتخب کرتے ہیں۔

اس کے بعد دونوں پارٹیوں کی ٹیمیں نومبر کے اوائل تک صدارتی انتخاب کے لیے جارحانہ مہم چلاتی ہیں۔

عام انتخاب کے دن اندراج شدہ ووٹر مقامی پولنگ مراکز میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔

اگرچہ عوامی ووٹوں کی تعداد بہت اہمیت رکھتی ہے مگر صدر کا انتخاب



الیکٹورل کالج کے نظام کے تحت کیا جاتا ہے۔

ہر ریاست میں ووٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر جیتنے والے امیدوار کو مخصوص تعداد میں نمائندے یا الیکٹر مختص کے جاتے ہیں جو الیکٹورل کالج تشکیل دیتے ہیں۔

زیادہ آبادی والی ریاستوں کے پاس زیادہ نمائندے یا الیکٹر ہوتے ہیں۔ کم آبادی والی ریاستوں کے کم نمائندے ہوتے ہیں۔

صدر کا انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو الیکٹورل کالج کی نمائندوں کی اکثریت یعنی کم از کم 270 الیکٹر جیتنا لازمی ہے۔

عام انتخاب کے ایک ماہ بعد یہ نمائندے یا الیکٹر اپنا ووٹ ڈالتے ہیں۔ تاہم نیا صدر جنوری میں صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ہی اپنا عہدہ سنبھالتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.